- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
یہ جو آج کل مختلف انبیائے کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر فلمیں بنی ہوئی ہیں جیسے حضرت بلال رضی اللہ عنہ پر انگلش میں ایک بڑی مشہور فلم ہے جو انگریزوں نے بنائی ہوئی ہے اور اس کا ترجمہ بھی مختلف زبانوں اردو، فارسی اور بہت ساری زبانوں میں کیا ہوا ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ ان فلموں کو دیکھنا کیسا ہے؟مہربانی فرما کر اس سوال کا جواب عنایت فرمادیں۔ جزاک اللہ خیراً
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حضرات انبیاء علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگی پر بنائی جانے والی فلمیں دیکھنا قطعاً نا جائز، حرام اور گناہِ کبیرہ ہے۔ تمام مسلمانوں کو ایسا مواد دیکھنے سے احتراز کرنا لازم ہے۔ نیز تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ حتی المقدور اس کے خلاف آواز اٹھائیں اور اس کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved