• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

ایمان کی فضیلت اس طرح بیان کرنا جائز نہیں!

استفتاء

اگر کوئی بندہ ایمان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے یہ کہے کہ ہم کو انبیاء علیہم السلام، ملائکہ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بڑھ کر ایمان دیا گیا ہے تو کیا اس طرح ایمان کی فضیلت بیان کرنا درست ہو گا ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایمان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے یہ انداز اختیار کرنا ہرگز درست نہیں۔ اس طرزِ بیان سے تنقیص کا پہلو نکلتا ہے جس سے احتراز لازم ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved