- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میری دوسری بچی تقریباً تین سال کی ہے، اس کا نام ذاکرہ بی بی ہے، وہ اب تک بات چیت نہیں کررہی ہے، صرف ابا اماں پکارتی ہے۔ اس کےلیےمیں کیا وظیفہ پڑھوں کہ اس کی زبان کی بندش ختم ہو جائے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ روزانہ دو رکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھ کے خوب عاجزی کے ساتھ دعا کیا کریں۔ اس کے علاوہ اول و آخر درودِ پاک تین تین بار اور درمیان میں سورۃ الفاتحہ سات مرتبہ اور سورۃ طٰہٰ کی آیت نمبر 25تا 28 پڑھ کر کھانے پینے پر دم کریں اور بچی کو استعمال کرائیں۔ مزید یہ کہ بچوں کے کسی ماہر ڈاکٹر کو چیک کرائیں اور دوا کی ضرورت ہو تو وہ بھی جاری رکھیں۔ اللہ کریم اپنے کرم و فضل سے شفایاب فرمائیں گے۔
واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved