- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کتنی عمر کا بچہ تراویح پڑھا سکتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر مقتدی بالغ ہوں تو نماز فرض ، تراویح اور وتر میں امام کا بالغ ہونا ضروری ہے۔ اگر کسی نابالغ امام نے نماز پڑھائی تو اس کی اقتداء میں بالغ مقتدیوں کی نماز ادا نہیں ہو گی۔اگر لڑکا بالغ ہو تو امامت کروا سکتا ہے۔ لڑکے میں بلوغ کی علامت احتلام ہے۔ اگر علامتِ بلوغ ظاہر نہ ہو تو چاند کے اعتبار سے جب پندرہ سال مکمل ہو جائیں تو یہ بالغ سمجھا جائے گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved