• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

بچے کی پیدائش پر بدھائی دینے کا حکم

استفتاء

ہمارے علاقہ میں جب بھی کسی کے یہاں بچہ پیدا ہوتا ہے تو ان کے گھر مخنث (ہیجڑے) آتے ہیں اور ان سے بطورِ خوشی رقم طلب کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ بدھائی دو! کیا ان کو رقم دینا درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خوشی کے اس موقع پر کچھ رقم دینے میں کوئی حرج نہیں۔ بہتر ہے کہ تعاون یا صدقہ کے طور پر امداد کی جائے لیکن صدقاتِ واجبہ نہ دیے جائیں جیسے زکوٰۃ، روزوں کا فدیہ، قسم کا کفارہ وغیرہ۔ نیز اس موقع پر یہ خیال رکھا جائے کہ انہیں گھر کے اندر آنے کی قطعاً اجازت نہ دی جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved