- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
قرآنِ کریم جو شہید ہو جاتے ہیں اور اردو کی کتابیں جو بوسیدہ ہو جاتی ہیں ان کا کیا کرنا چاہیے؟ ان کو دفنانا چاہیے یا قبرستان کی پرانی قبر میں رکھ سکتے ہیں بلانیتِ ثواب یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قرآن کریم، احادیث مبارکہ اور دیگر مقدس اوراق کو زیرِ زمین دفن کرنا چاہیے۔ مختلف علاقوں میں اس مقصد کے لیے ٹرسٹ قائم ہوتے ہیں جو ان بوسید اوراق کو محفوظ طریقے سے زیرِ زمین منتقل کر دیتے ہیں۔ اس لیے کسی قبرستان میں از خود دفن کرنے کے بجائے کسی ٹرسٹ کے سپرد کر دیے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved