• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

بچہ دودھ پی کر قے کر دے تو کیا حرمتِ رضاعت ختم ہو جائے گی؟

استفتاء

ایک سوا سال کا بچہ ہے جسے اس کی خالہ نے اپنا تھوڑا سا دودھ پلادیا ، بچے نے دودھ پیتے ہی فوراً قے کر کے سارا دودھ باہر نکال دیا، اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اب حرمتِ رضاعت بھی دودھ کے نکل جانے سے زائل ہو جائے گی یا برقرار رہے گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

دودھ زیادہ مقدار میں ہو یا تھوڑا سا ہو، اس سے حرمتِ رضاعت ثابت ہو جاتی ہے، جب ایک بار یہ حرمت ثابت ہو جاتی ہے تو پھر ہمیشہ قائم رہتی ہے، کسی طرح بھی زائل نہیں ہوتی۔ لہٰذا بچے کے قے کرنے سے حرمت رضاعت ختم نہیں ہوتی، برقرار رہتی ہے۔ اب وہ بچہ اپنی خالہ کا رضاعی بیٹا اور وہ اس کی رضاعی ماں بن چکی ہے۔اور اس خالہ کی اولاد اس بچے کے رضائی بھائی بہن بن چکے ہیں ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved