• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

عید کے بعد فروخت ہونے والے پھلوں کی رقم نصاب میں شامل ہو گی؟

استفتاء

زید نے کھجور کا باغ ایک لاکھ روپےمیں ٹھیکے پر لیا ہے، باغ کا پھل عید کے بعد تیار ہو گا، پھر فروخت کیا جائے گا، تو کیا اب اس پھل کی رقم نصاب میں شامل ہوگی یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عید سے پہلے والی اور عید کے ایام میں حاصل ہونے والی رقم کو نصاب میں شامل کیا جاتا ہے، عید گزرنے کے بعد ملنے والی رقم قربانی کے نصاب کا حصہ نہیں بنے گی۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved