• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

احرام کے بعد حیض آ جائے تو کیا حکم ہے؟

استفتاء

احرام باندھنے کے بعد حیض آ گیا ، واپسی کی تاریخ قریب ہے ۔ اب کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس صورت میں مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد پاک ہونے تک انتظار کرنا ضروری ہو گا۔ جب پاک ہو جائیں تو غسل کر کے عمرہ کے افعال ادا کر لیں۔ اس صورت میں عمرہ درست ہو گا اور کوئی دم لازم نہیں ہوگا۔اگر واپسی سے پہلے پاک ہونے کا موقع نہ ملے( یعنی ویزا میں توسیع یا محرم کے ساتھ مزید قیام کی کوئی صورت ممکن نہ ہو) تو مجبوری کے تحت حالتِ حیض ہی میں عمرہ ادا کر لے ، لیکن اس صورت میں حرم کی حدود میں ایک دم (یعنی قربانی) دینا لازم ہوگا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved