• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

آخری قعدہ میں یاد آئے سجدہ سہو واجب ہے، کیا طریقہ ہے؟

استفتاء

اگر نماز میں کوئی واجب سہواً چھوٹ جائے پھر نماز کے عین مکمل ہونے پر دھیان آیا کہ فلاں رکعت میں یہ یہ واجب چھوٹ گیا تو اب سجدہ سہو کے لیے پھر تشہد پڑھ کر سلام پھیر یں گے اور دو سجدے کریں گے اور پھر دوبارہ سے یہی کرکے نماز کو مکمل کر لیں گے یا پھر اب آخر میں صرف دو سجدے ہی کریں گے اور تشہد پڑھ کر سلام پھیریں گے؟ اس کا کیا طریقہ ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آخری قعدہ میں درود پاک یا کوئی ماثور دعا پڑھتے ہوئے یاد آئے کہ سجدہ سہو کی ادائیگی لازم ہے تو اس صورت میں یاد آتے ہی دائیں طرف سلام پھیر کر فوراً سجدہ سہو کرلیا جائے، سجدہ سہو کے بعد تشہد، درود پاک اور دیگر دعائیں پڑھ کر دونوں طرف سلام پھیرکر نماز مکمل کرلی جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved