• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

بنک میں کون سا اکاؤنٹ کھلوانا چاہیے؟

استفتاء

اگر ہم بیرونِ ملک اپنا سرمایہ سیونگ اکاؤنٹ میں رکھیں اور اس پر حاصل ہونے والا سود (Interest) مستحق رشتہ داروں میں تقسیم کر دیں،تو کیا یہ بہتر ہے ؟ یاپھر رقم کو کرنٹ اکاؤنٹ میں رکھنا بہتر ہے جہاں بینک سود کماتا ہے لیکن ہمیں نہیں دیتا؟ آپ کی مہربان رہنمائی کے لیے شکر گزار رہوں گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

 اپنی رقم کرنٹ اکاؤنٹ میں رکھیں۔ اگر بنک کرنٹ اکاؤنٹ نہ کھولے اور رقم محفوظ رکھنے کے لیے سیونگ اکاؤنٹ مجبوری بن جائے تو ایسی مجبوری میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں اور اضافی رقم لے کر بغیر ثواب کی نیت کے مستحق افراد میں تقسیم کر سکتے ہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved