- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
جب خاتون میت کو غسل دیا جاتا ہے تو ان کے اوپر کپڑا ڈال کر اس کپڑے پر پانی بہایا جاتا ہے ، اس طرح میت کے جسم پر جو پانی بہتا ہے کپڑے کے اوپرسے، کیا وہ مستعمل نہیں کہلاتا؟یعنی اس طرح غسل ہو جائے گا ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
”مستعمل پانی“ کی تعریف یہ ہے:”ایسا پانی جس سے طہارت حاصل کرنے کی نیت سے وضو یا غسل کیا گیا ہو یا ثواب کی نیت سے بدن پر استعمال کیا گیا ہو (یعنی اس سے وضو پر وضو کیا گیا ہو) “۔ جو صورت آپ نے لکھی ہے اس سے پانی مستعمل نہیں بنتا ، اس لیے بِلا تردّد اس سے غسلِ میت درست ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved