• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

مسجد کا پانی گھروں میں لے جانے کا حکم

استفتاء

اگر مسجد کے صحن میں کنواں کھودا گیا ہو تو کیا محلے والے اس کا پانی گھروں میں استعمال کر سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پانی کا انتظام کرنے والے واقف نے اگر صرف مسجد کی ضرورت کے لیے پانی وقف کیا ہو تو مسجد سے باہر پانی لے جانا جائز نہیں ۔[2]: اگر واقف کی طرف سے پانی باہر لے جانے کی اجازت ہو تو لے جا سکتے ہیں۔اس صورت میں بھی بہتر یہی ہے کہ جس قدر پانی استعمال کیا ہو اس کی مناسب قیمت مسجد کے چندہ میں جمع کرا دی جائے۔واللہ اعلم بالصواب

© Copyright 2025, All Rights Reserved