• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

مصنوعات کی تشہیر کرنے پر اجرت لے سکتے ہیں یا نہیں؟

استفتاء

ایک بہن نے مجھ سے رابطہ کیا کہ اس مسئلہ میں رہنمائی چاہیے۔خواتین کی ایک لائن تجارت کی ٹیم ہے ان کا کہنا یہ ہے کہ ہمارا یہ پروڈکٹ ہے، کپڑے کے اشتہار ہوتے ہیں، اسے اپنے تعلقات میں بھیجیں ۔ اگر آپ کے ذریعے کوئی خریدتا ہے اس کے ہم آپ کو پیسے دیں گے ایک سامان کے بکنے کے حساب پر۔ انہوں نے سیلری مقرر کی ہے جو ٹیم کام کر رہی ہے ان کا یہ کام یہ ہوگا کہ پروڈکٹ کے اشتہار کو پھیلانا ہے اپنے نمبر سے، کسٹمر سےان کے گھر کا پتہ لے کر اصل مالک کو دیں گی پھر پارسل بک ہو کر مشتری کے پاس پہنچ جائے گا ۔ رقم وصولی اور سامان بھیجنے کا کام اصل مالک کے ہی ذمہ ہو گا۔ وہ پوچھ رہی ہیں کہ کیا اس طرح کی تجارت جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر کام شرعی حدود میں کیا جا رہا ہے تو آپ اس کام کی اجرت لے سکتے ہیں ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved