استفتاء
موبائل میں جو قرآن ایپ ڈاؤن لوڈ کیا ہو تا ہے ، اس پر بغیر وضو ہاتھ لگا سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بغیر وضو ہاتھ لگا سکتے ہیں، لیکن ادب و احترام کا تقاضا یہ ہے کہ بغیر وضو سکرین کو ہاتھ نہ لگایا جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا