- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ایک شخص نے نکاح کرنے سے پہلے کسی عورت کو کہا:1: اگر میں تجھ سے نکاح کروں تو تجھے طلاق ہے۔2: یا ”یوں“ کہا : جتنی مرتبہ تجھ سے میں نکاح کروں تو ہر مرتبہ تجھے طلاق ہے۔اس کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ان صورتوں میں نکاح کے ساتھ طلاق کو معلق کیا گیا ہے ۔ لہٰذا جیسے ہی اس لڑکی سے اس شخص کا نکاح ہو گا فوراً طلاق واقع ہو جائے گی۔ البتہ پہلی صورت میں ایک دفعہ طلاق ہونے کےبعد دوبارہ نکاح کرنے سے طلاق واقع نہ ہو گی۔ اور دوسری صورت میں ہر دفعہ نکاح کرتے ہی فوراً طلاق بھی واقع ہوتی رہے گی۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved