- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عشاء کی فرض نماز کی جماعت کرائی جس میں سورت قریش کی تلاوت مکمل کی، تو لفظ أطعمھم کے بجائے غلطی سے أطمعھم پڑھا تو اب نماز کا کیا حکم ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
أطعم کا معنی ہے: کھانا کھلانا ، خوراک دینا
أطمع کا معنی ہے: لالچ میں ڈالنا
مصباح اللغات: ص510، 517
معنی فاسد ہونے کی وجہ سے نماز فاسد ہو گئی ، اس نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہے۔ نمازیوں میں اعلان کر دیں کہ فلاں دن کی عشاء کی نماز میں قراءت کی غلطی ہوئی، جس کی وجہ سے معنی فاسد ہوا، اس لیے وہ نماز نہیں ہوئی۔ جو احباب اس نماز میں شریک تھے ، وہ اپنی نماز دوہرا لیں۔
مزید یہ بھی تاکید کر دیں کہ اس نماز میں شریک کوئی ایسا فرد جو ابھی موجود نہیں ہے اور اسے آپ میں سے کوئی جانتا ہے تو وہ انہیں بھی آگاہ کر دے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved