- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کیا کافر کو سلام کرنا اور اس کے سلام کا جواب دینا درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سلام مسلمانوں کے ساتھ خاص ہے، غیر مسلم کو سلام نہیں کر سکتے۔ اس لیے ان کو سلام کرنے میں پہل نہ کی جائے۔ اگر کوئی غیر مسلم سلام کرے تو جواب میں صرف ”وعلیکم“کہہ دیں یا خیریت کے الفاظ مثلاً مزاج کیسے ہیں؟ طبیعت کیسی ہے؟ جیسے کلمات کہہ کر حال دریافت کر لیا جائے۔
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: “إِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ أَهْلُ الْكِتَابِ فَقُولُوا: وَعَلَيْكُمْ.”(صحیح البخاری: رقم الحدیث 6258)
ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اہل کتاب (یہود و نصاریٰ) تمہیں سلام کریں تو تم جواب میں ”وعلیکم“ کہا کرو!واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved