• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

ویڈیو کال پہ نکاح کرنے کا حکم

استفتاء

لڑکا سعودیہ میں ہے اور وہ نکاح کرنا چاہتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ مجھے نکاح کے کاغذات pdf سینڈ کریں تو میں اس کی فوٹو کاپی نکال کر سائن کردوں گا پھر pdf بناکر پاکستان سینڈ کردوں گا اور ویڈیو کال بھی کردوں گا تو کیا ایسا نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آن لائن نکاح منعقد نہیں ہوتا۔ یعنی لڑکا ایک جگہ اور لڑکی دوسری جگہ ہو اور ٹیلیفون یا انٹرنیٹ کے ذریعے ایجاب و قبول کر لیا جائے۔ وجہ یہ ہے کہ یہاں ایجاب و قبول کی مجلس ایک نہیں ہوتی، جب کہ ایجاب وقبول کا ایک مجلس میں ہونا شرط ہے۔اس کے جواز کا طریقہ یہ ہے کہ ایک فریق کسی کو آن لائن، فون یا انٹرنیٹ کے ذریعے اپنا وکیل بنا دے۔ پھر یہ وکیل، دوسرا فریق اور گواہان ایک مجلس میں بیٹھ کر ایجاب و قبول کر لیں۔ موجود فریق ایجاب کر لے گا اور غائب فریق کی جانب سے اس کاوکیل قبول کر لے گا۔ اس صورت میں نکاح منعقد ہو جائے گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved