- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
اگر کالاجادو ہوجائے تو وہ ختم کیسے ہو گا اور اس کا علاج کیسے کیا جائے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
• مسنون اعمال کی پابندی کریں ۔• مسنون دعاؤں کا اہتمام کریں۔ خصوصاً بیت الخلاء جاتے وقت اور کپڑے تبدیل کرتے وقت دعا پڑھنا مت بھولیں۔• طہارت و پاکیزگی کا بہت خیال رکھا جائے۔ ناپاکی کی حالت میں جادو وغیرہ کے اثرات بہت جلد منتقل ہوتے ہیں، اس لیے غسل واجب ہونے کے بعد اگر کوئی شدید مجبوری نہ ہو تو پہلی فرصت میں غسل کرنے کا معمول بنایا جائے۔• جس قدر ممکن ہو باوضو رہنے کی عادت ڈالیں۔• ہر نماز کے بعد اور سونے سے پہلے معوّذتین(سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) ایک ایک بار پڑھنا معمول بنا لیں۔• دن رات میں کم از کم ایک بار منزل پڑھنا بھی جادو، جِنّات اور آسیب وغیرہ کے اثرات سے حفاظت کا مؤثر ذریعہ ہے۔• گھر میں سورۃ البقرہ اتنی بلند آواز سے چلائی جائے کہ تمام گھر میں اس کی آواز پہنچے۔• مزید کسی صحیح العقیدہ متّبع سنت عامل (جو جادو جنات کا علاج کرنا جانتا ہو) سے علاج کرایا جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved