- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
بیوی سے کہا کہ میں آپ سے یہ معاہدہ کرتا ہوں کہ آپ کی زندگی میں کسی عورت یا لڑکی سے نکاح نہیں کروں گا اگرکیا تو وہ لڑکی یا عورت میرے نکاح میں آتے تین طلاق کے ساتھ نکاح کے فوراً بعد فارغ ہوجائے گی۔ نکاح چاہے میں نے خود کیا یا کسی نے میری طرف سے کروایا، ہر صورت میں طلاق ہوجائے گی؟ تو کیا یہ نکاح کرسکتا ہے کسی صورت میں پہلی بیوی کی زندگی میں ، کوئی گنجا ئش ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جس بیوی کے ساتھ یہ بات کی ہے، جب تک وہ نکاح میں ہے اس کی موجودگی میں دوسرا نکاح نہیں کر سکتا، نکاح ہونے کی صورت میں شرط کے مطابق نکاح کے فوراً طلاق واقع ہوتی جائے گی۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved