• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

جوازِ قربانی کے لیے جانور میں شریک تمام افراد کا عید پڑھنا ضروری نہیں

استفتاء

ہم ابو ظہبی میں رہتے ہیں اور گائے کی قربانی کر رہے ہیں۔ اس میں چھ حصہ دار ہیں اور سب ابوظہبی میں رہتے ہیں۔ جمعہ اور عید کی نماز پر اجتماعی پابندی عائد ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ نماز پڑھ سکیں اور کچھ نہ پڑھ سکیں۔ سب کی نماز عید پڑھنے کے بعد قربانی کی جائے یا سب کی طرف سے کوئی ایک حصہ دارجس نے نماز عید پڑھ لی کیا وہ سب کی طرف سے قربانی کر سکتا ہے؟ رہنمائی فرما دیجئے۔ جزاک اللہ خیراً

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اجتماعی قربانی کے تمام شرکاء ایک ہی جگہ موجود ہوں اور اس علاقے میں ایک جگہ بھی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرلی جائے تو ان کا قربانی کرنا درست ہوتا ہے، تمام شرکاء کا بذاتِ خود نمازِ عید پڑھنا قربانی کے جواز کے لیے لازم نہیں۔ اس لیے سوال میں ذکر کردہ صورت میں اگر کوئی شریک عید کی نماز ہو جانے کے بعد قربانی کر لے تو بلاشبہ درست ہو گی۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved