• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

حضرت صدیق اکبر اور باقی صحابہ کرام کی عبادت اور نصرت میں فرق

استفتاء

عرض یہ ہے کہ ایک شخص نے یوں کہا کہ حضرت صدیق اکبر نے اللہ کی عبادت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی نصرت ان تعبد اللہ کانک تراہ کی بنیاد پر اور باقی صحابہ کرام نے اللہ کی عبادت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی نصرت ان لم تکن تراہ فانہ یراک کی بنیاد پر کی ۔کیا ایسا جملہ کہنا درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسی تعبیر اختیار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اور باقی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مستقل مناقب موجود ہیں ثابت شدہ فضائل و مسائل کو بیان کیا جائے اور انہی کا تزکرہ کیا جائے ۔ غیر ثابت شدہ فضائل و مناقب سے گریز کیا جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved