• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

حق مہر کی رقم والد کے پاس رہ گئی، اب مطالبہ کر سکتی ہوں؟

استفتاء

جب میرا نکاح ہو تو میرے سسرال والوں نے نکاح خواں کو حق مہر دیا ، انہوں نے میرے والد صاحب کے سپرد کر دیا، میرے والد کو بھول گیا ، مجھے نہ دے سکے، اب میری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں، ابھی تک وہ حق مہر والی رقم مجھے نہیں ملی ، تو کیا اب میں اپنے والد محترم سے لے سکتی ہوں یا نہیں؟۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شرعاً حق مہر کی رقم پہ آپ کا حق ہے، اس لیے آپ کے لیےاپنے والد محترم سے اس رقم کو لینا بالکل جائز ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved