- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عرض یہ ہے کہ ایک شخص رمضان المبارک میں روزے تو رکھتا ہےلیکن نماز نہیں پڑھتا۔کیا ایسے شخص کے روزے عندا ﷲ مقبول ہوتے ہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نماز اورروزہ دو الگ الگ عبادتیں ہیں دونوں فرض ہیں ۔جو آدمی روزہ رکھ کر نماز نہ پڑھے تونماز نہ پڑھنے کا اس کو گناہ ملے گا البتہ روزہ رکھنے سے فرضیت ادا ہو جائے گی لیکن روزہ کے ثمرات اور فضائل سے یہ شخص محروم رہے گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved