• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

رضاعی بہن کی حقیقی بہن سے نکاح کا حکم

استفتاء

عرض تحریر یہ ہے کہ فاطمہ اور زید آپس میں تایا زاد بھائی اور چچا زاد بہن ہیں۔ ان دونوں کا آپس میں نکاح کروانا چاہتے ہیں جبکہ صورت مسئولہ میں فاطمہ کی بڑی بہن جویریہ نے بچپن میں زید کی والدہ کا دودھ پیا تھا جو اب زید کی رضاعی بہن بنتی ہے۔ چونکہ جویریہ؛ فاطمہ کی حقیقی بہن ہے اس لیے اس رشتے کو سامنے رکھتے ہوئے فرمائیں کہ زید اور فاطمہ کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟ جزاک اللہ خیراً واحسن الجزاء

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

زید کی والدہ نے جویریہ کو دودھ پلایا ہے اس لیے جویریہ تو زید اور اس کے بھائیوں کی رضاعی بہن بن جائے گی، جویریہ کی بہن فاطمہ؛ زید کی رضاعی بہن نہیں بنے گی۔ اس لیے زید اور فاطمہ کا نکاح جائز ہے۔علامہ ابو البرکات عبد اللہ بن احمد بن محمود النسفی الحنفی (ت710ھ) لکھتے ہیں:وَتَحِلُّ أُخْتُ أَخِيْهِ رَضَاعًا.(کنز الدقائق للنسفی: ص135 کتاب الرضاع)
ترجمہ: رضاعی بھائی کی حقیقی بہن سے نکاح جائز ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved