- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میرے ایک دوست سے مجھے پتہ چلا ہے کہ منی کے علاوہ بھی کچھ مادہ نکلتا ہے جسے مذی اور ودی کہتے ہیں، سوال یہ ہے کہ مذی اور ودی کی تعریف کیا ہے، یہ کب خارج ہوتے ہیں اور کیا ان کے خروج کے بعد بھی غسل کرنا ضروری ہوتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مرد کی پیشاب گاہ سے پیشاب کے علاوہ تین قسم کے مادے خارج ہوتے ہیں، مَنی، مَذی اور وَدِی۔ ذیل میں ہر ایک کی تعریف اور شرعی حکم درج کیا جاتا ہے۔مَنی: شہوت کے ساتھ جو پانی نکلے اور اس سے شہوت کا زور ٹوٹ جائے اسے ”منی“ کہتے ہیں۔ اس کے نکلنے سے غسل فرض ہوتا ہے۔مَذی: شہوت کے ساتھ جو پانی نکلے اور اس سے شہوت کا زور مزید بڑھ جائے اسے ”مذی“ کہتے ہیں۔ اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے، غسل واجب نہیں ہوتا۔وَدی: وہ سفید مادہ جو کسی بیماری یا کوئی وزنی چیز اٹھانے کی وجہ سے یا پیشاب کرنے کے بعد بغیر کسی وجہ کے نکلے اسے ”ودی“ کہتے ہیں۔ اس کے نکلنے سے بھی صرف وضو ٹوٹتا ہے، غسل واجب نہیں ہوتا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved