• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

مردوں کا اپنی قبروں میں سننا اور اپنوں کو پہچاننا

استفتاء

عرض یہ ہے کہ کیا مردے قبروں میں اپنوں کی بات سنتے ہیں؟ کیا ان کو پتہ چلتا ہے کہ ہمارے پاس کون آیا ہوا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جی ہاں قبروں میں مردے بات سنتے ہیں اور دنیا میں میت جس کو پہچانتی تھی جب وہ سلام کرتا ہے تو میت اس کو پہچان لیتی ہے اورمیت اس کے سلام کا جواب بھی دیتی ہے مگر چونکہ ہم ان کے حال سے واقف نہیں اس لیے صرف اس پر اکتفا کرنا چاہیے جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے حکم فرمایاعن ابن عباس قال : قال رسول اللہ علیہ و سلم : مامن احد یمر بقبر اخیہ المومن کان یعرفہ فی الدنیا فیسلم علیہ الاعرفہکتاب الروح ۔ص 13۔التذکرہ للقرطبی ص165،باب ما جاء ان المیت یسمع مایقالترجمہ:حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ، جب کو ئی اپنے مومن بھائی کی قبر پر گزرتا ہے جس کو وہ دنیا میں پہچانتا تھا وہ اس میت کو سلام کرتا ہے تو میت اس کو پہچان لیتی ہے۔واللہ ا علم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved