• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

راستے سے کچھ رقم مل جائے تو کیا حکم ہے؟

استفتاء

راستے سے کچھ پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟ جس کو رقم ملی ہو وہ خود استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

گم شدہ رقم یا کوئی سامان ملے تو مالک کے زندہ ہونے کی صورت میں اس تک اور فوت ہونے کی صورت میں اس کے ورثہ تک پہنچانا لازم ہے۔ مالک کو تلاش کرنے کے لیے حتّی الوسع تشہیر کے ذرائع استعمال کیے جائیں۔ جب خوب تشہیر کے بعد مالک کے ملنے سے مایوسی ہو جائے تو اس بات کی اجازت ہے کہ مالک ہی کی طرف سے اس کو صدقہ کر دیا جائے۔ جس کو رقم ملی ہے اگر وہ خود زکوٰۃ کا مستحق ہو تو اپنے ذاتی استعمال میں لا سکتا ہے۔ لیکن اگر بعد میں مالک آجائے تو دونوں صورتوں (دوسرے کو صدقہ دیا ہو یا خود استعمال کیا ہو) میں اسے واپس لینے کا حق حاصل ہو گا۔ اگر وہ واپسی کا مطالبہ کرے تو اتنی رقم اسے لَوٹا دی جائےاور صدقہ اس کی طرف سے ہو جائے گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved