- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کیا رات سے بالٹی میں موجود پانی، جس میں ہاتھ بھی مارا جائے،اس سے غسل ہو سکتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
غسل یا وضو کے لیے پانی کا پاک ہونا شرط ہے، پانی تازہ ہو یا رات بھر سے پڑا ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہاتھ اگر پاک تھا تو اس سے پانی پاک ہی رہے گا، اگر ہاتھ ناپاک تھا تو پانی ناپاک ہو جائے گا، اس صورت میں وضو اور غسل کرنا درست نہ ہو گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved