• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

ذوالحجہ کے مہینے میں ایام بیض کتنے دن بنتے ہیں؟

استفتاء

ایامِ بیض کے روزے ہر قمری ماہ کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ کو ہوتے ہیں، مگر ذوالحج کے مہینا میں دس، گیارہ، بارہ اور تیرہ (عید الاضحیٰ اور اس کے بعد تین دن) تاریخ کو روزہ رکھنا شرعاً ممنوع ہے، تو کیا اس ماہ میں صرف دو دن چودہ اور پندرہ تاریخ کو روزہ رکھنا ہوں گے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ذوالحج کی تیرہ تاریخ کو روزہ رکھنے سے حدیث پاک میں منع کیا گیا ہے، اس لیے اس ماہ میں ایام بیض کے صرف دو روزے بنتے ہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved