• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

کتاب ”تیسیر المقال للسیوطی“ کے متعلق معلومات

استفتاء

حضرت! میں آپ سے یہ بات پوچھنا نہیں چاہتا تھا مگر مجبوری ہے اس لیے عرض کر رہا ہوں۔ حضرت! میں نے تقریباً ہر مفتی صاحب اور ہر عالم سے جو میرے رابطے میں ہیں پوچھ لیا ہے لیکن کسی سے اس کا کوئی پتہ نہیں چلا اس لیے آپ کی خدمت میں عرض کر رہا ہوں۔حضرت !مجھے ”تیسیر المقال للسیوطی“ کتاب کے متعلق کچھ جاننا تھا کہ(1): کیا یہ واقعی میں کوئی کتاب ہے؟(2): اس کے مصنف کون ہیں؟حضرت! جواب ضرور دیں۔ عین نوازش ہو گی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہماری معلومات کے مطابق استاذ محترم امام اھل السنۃ شیخ التفسیر والحدیث حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب ”راہِ سنت“ (ص243) میں”عماد الدین ص123 طبع ۱۹۷۹“ کے حوالے سے اس کتاب کا تذکرہ امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف کے طور پر کیا ہے لیکن اس کتاب کے کسی مخطوط یا مطبوع نسخے تک ہماری رسائی نہیں ہو سکی۔ اس لیے مزید معلومات سے قاصر ہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved