- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
دریافت یہ کرنا ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام کو عام انسانوں کی طرح احتلام ہوتا تھا یا نہیں؟ اگرنہیں ہوتا تھا تو اس کی وجہ کیا تھی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
انبیاء کرام علیہم السلام کو احتلام نہیں ہوتا تھا، حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما (ت:68ھ) فرماتے ہیں :” مَا احْتَلَمَ نَبِيٌّ قَطُّ ، إِنَّمَا الاحْتِلامُ مِنَ الشَّيْطَانِ”(المعجم الاوسط للامام ابی القاسم سليمان بن أحمد الطبراني، ت:360ھ ، حدیث نمبر:8062)ترجمہ:کسی نبی کو کبھی احتلام نہیں ہوا کیوں کہ احتلام شیطان کے اثرات کی وجہ سے ہوتا ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved