- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عرض یہ ہے کہ کیا منجن یا ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ برش کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ اور منجن وغیرہ استعمال نہ کریں اس سے روزہ مکروہ ہو جاتا ہے اگر ان کے ذرّات اور اجزا حلک کے اندر چلے جائیں تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔اس لیے روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرنے کا معمول بنائیں۔ٹوتھ پیسٹ کرنا ہو تو افطار اور سحری کے درمیان اوقات میں کر لیا کریں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved