• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

مہر معجّل، مہر مؤجّل اور مہر فاطمی کسے کہتے ہیں؟

استفتاء

دریافت یہ کرنا ہے کہ حق مہر لکھتے وقت مہر معجّل اور مہر مؤجّل لکھا جاتا ہے، اسی طرح کبھی کبھی مہر مثلی کا لفظ بھی سننے میں آتا ہے، براہِ کرم بتائیے کہ ان کا کیا مطلب ہے؟ نیز یہ بھی بتا دیجیے کہ مہر فاطمی سے کیا مراد ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(1) مہرمعجّل: ایساحق مہرجس کی ادائیگی فورا ً ضروری ہویابیوی کے مطالبہ کے وقت لازم ہو۔(2) مہرمؤجّل: جس کی ادائیگی فورا ً واجب نہ ہو بلکہ کوئی وقت اس کے لیے مقررکردیاجائے۔(3) مہرمثلی:مہر مثلی کا مطلب یہ ہے کہ لڑکی کے والد کے خاندان کی جو لڑکیاں، عمر،شکل و صورت اور دین داری میں اس کے ہم پلہ ہوں ، ان کو ملنے والے حق مہر کے برابر مہر کو “مہر مثل “کہا جاتا ہے ۔وا لدکے خاندان کی لڑکیوں سے مراد جیسے اس کی بہن، پھوپھیاں،چچا زاد بہن ۔اگر والدہ بھی باپ کےخاندان سے ہو جیسے چچا کی بیٹی ،تو اس کا حق مہر بھی مہر مثل شمار ہوگا ۔(4) مہرفاطمی سےمراد وہ حق مہرحضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا طے ہوا تھا ،جوکہ تقریباً132 تولہ چاندی یااس کی قیمت کےبرابرتھا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved