• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

دوسرے ملک کی کرنسی ملا کر زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم

استفتاء

عرض یہ ہے کہ اگر کسی دوسرے ملک کی کرنسی بھی پاس ہو تو اس پر بھی زکوٰۃ فرض ہے سوال یہ پوچھنا ہے کہ دوسری کرنسیوں کو ملانے کے بعد بھی اگر نصاب سے کم مال ہو تو اس پر بھی زکوٰۃ ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ دیکھ لیں اگر تمام کرنسیاں (ملکی و غیر ملکی ) ملا کر (اسی طرح اگر ملکیت میں سونا چاندی اور مال تجارت میں سے کچھ ہو تو وہ بھی شامل کر کے) کل مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زائد نہیں پہنچ رہی ہو تو زکوۃ واجب نہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved