- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عرض یہ ہے کہ جمعہ کے دن کی مبارک باد دیناکیسا ہے، میسجز کے ذریعے یا ویسے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہو نے کی دعا دینا ہے،اور برکت والے دن برکت کی دعا دینے میں بذاتِ خود حرج نہیں ہے، البتہ اس طرح مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا ٹھیک نہیں ہے چونکہ اس طرح کی مبارک باد دینا اسلاف سے شرعاً کہیں ثابت نہیں لہذا اس کا اہتمام نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان کا ترک کرنا چاہیے اور ان چیزوں کی بجائے جو اعمال اس دن ثابت ہیں ان کااہتمام کرناچاہیے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved