• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ”میوزا“ نام کی بلی تھی؟

استفتاء

میں نے ایک تحریر میں پڑھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس “میوزا” نام کی ایک بلی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بہت محبت کا اظہار فرماتے تھے، یہ بات کس حد تک درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ اور سیرت طیبہ پر مشتمل کتب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے استعمال میں رہنے والے مختلف جانوروں کے احوال اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کی ہدایات موجود ہیں، مگر کسی کتاب میں (ہمارے علم کے مطابق ) “میوزا ” نامی بلی کا ذکر نہیں ہے، اس لیے مستند حوالہ کے بغیر حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس بلی کو منسوب کرنے سے اجتناب کیا جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved