• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

کیا حضور علیہ السلام کسی مسلمان کی شکل وشباہت میں خواب میں آ سکتے ہیں؟

استفتاء

کسی مسلمان کی شکل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہونا کسی حدیث شریف سے ثابت ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس حوالے سے ہمیں کوئی حدیث نہیں مل سکی جس سے ثابت ہو کہ خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کسی مسلمان کی شکل میں ہو سکتی ہے۔ہاں البتہ یہ بات ممکن ہے۔ خواب چونکہ محتاجِ دلیل ہوتا ہے اس لیے جس شخص کی شکل و شباہت میں زیارت ہوئی ہو اس کے موافق تعبیر دی جائے گی۔ مثلاًاگر کسی عالمِ دین کی شکل میں زیارت ہوئی ہو تو یہ اس عالم کے علمائے حق میں سے ہونے کی دلیل ہے اور اگر کسی غیر عالم کی شکل میں زیارت ہوئی ہو تو اس شخص کے سنت پر عامل ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved