• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

خواب میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی زیارت سے صحابی ہونا

استفتاء

عرض یہ ہے کہ میں نے پڑھا ہے کہ جو شخص ایمان کی حالت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھے ۔صحابہ کا درجہ پاتا ہے۔اگر کوئی شخص ایمان کی حالت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھے ۔تو اس کے لئے کیا حکم ہے ؟مہربانی فرما کر وضاحت فرما دیجئے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسا سمجھنا بالکل غلط ہے خواب میں زیارت سے صحابی کا درجہ نہیں ملتا۔ صحابی اس شخص کو کہتے ہیں جس کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ایمان کی حالت میں ملاقات کا شرف نصیب ہوا ہو زیارت کی ہو اور پھر ایمان پر اس کا خاتمہ ہوا ہو یہاں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ صحابی کا درجہ کسی غیر صحابی کو نہیں مل سکتا ہے وہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved