• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

دکان میں نصاب سے کم مال کی صورت میں زکوٰۃ کا حکم

استفتاء

عرض یہ ہے کہ اگر کسی کی دکان ہو اور مال تجارت نصاب سے کم ہو تو زکوٰۃ کی کیا ترتیب ہوگی

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر دکان میں نصاب سے کم مال ہو تو زکوٰۃ واجب نہیں اور اگر دکان کے مال کی قیمت تو نصاب کو نہیں پہنچتی مگر اس کے پاس ان کے علاوہ سونا چاندی یا نقدی بھی ہے تو ان سب کی قیمت سونے چاندی کے ساتھ ملا کر اگر مجموعہ رقم نصاب کو پہنچا تو زکوٰۃ واجب ہو گی ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved