• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

کیا مالی کفارہ ہر غریب کو دے سکتے ہیں؟

استفتاء

دریافت یہ کرنا ہے کہ میرے ذمہ ایک مالی کفارہ واجب ہے، تو کیا میں اس کی رقم کسی بھی غریب کو دے سکتا ہوں یا اس کوئی خاص شرط ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کفارہ کی رقم صرف اس شخص کو دینا جائز ہے جو زکوٰۃ لینے کا حق دار ہو، اس لیے اس بات کی تحقیق ضروری ہے ۔ کسی شخص کومحض غریب سمجھ کرکفارہ دینا جائز نہیں۔ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں:” ایک کوتاہی یہ ہے کہ جو لوگ کفارۂ مالیہ ادا بھی کرتے ہیں ، وہ بھی اس کے احکام و شرائط کی تحقیق و رعایت نہیں کرتے، چنانچہ بعض مطلق مسکین کو اس کا مَصرَف سمجھتے ہیں، حالانکہ اس کا مَصرفِ زکوٰۃ ہونا شرط ہے”۔(اصلاحِ انقلابِ امت: ص189)واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved