• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

حاملینِ عرش کی تعداد کتنی ہے؟

استفتاء

میں نے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے عرش کو کچھ ملائکہ نے تھاما ہوا ہے، کیا واقعی ایسا ہی ہے؟ اگر یہ بات درست ہے تو ان فرشتوں کی تعداد کتنی ہے؟ براہِ کرم آگاہ فرمائیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جی ہاں! آپ نے درست سنا ہے، اللہ تعالیٰ  کے حکم سے  اس وقت  عرش کو چار فرشتوں نے تھاما ہوا ہے، قیامت کے دن  چار مزید شامل ہو جائیں گے تو ان کی تعداد آٹھ ہو جائے گی،  ان فرشتوں کا حاملینِ عرش کہا جاتا ہے۔
اس کا ذکر قرآن و حدیث میں موجود ہے۔  اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: 
وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌ
(سورۃ الحاقۃ: 17)
ترجمہ: آپ کے رب کے عرش کو اس دن (یعنی قیامت کے دن) آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: 
“يَحْمِلُهُ الْيَوْمَ أَرْبَعَةٌ وَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَمَانِيَةٌ”.
(الجامع لاحکام القرآن للقرطبی: ج2 ص3140 تحت قولہ تعالیٰ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ سورۃ الحاقۃ:17)
ترجمہ: اللہ کے عرش کو اس وقت چار فرشتوں نے اٹھایا ہوا ہے اور یہ فرشتے قیامت کے دن آٹھ ہو جائیں گے۔ 
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء 
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved