• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

مزارعت کی ایک صورت کا حکم

استفتاء

ایک کسان نے مجھے کہا کہ پانچ بیگھے زمین مستاجر مل رہی ہے، میرے پاس رقم نہیں ہے اس لیے مکمل اخراجات آپ کریں، مکمل محنت میری ہو گی اور پیداوار آدھی آدھی ہو گی۔ اس کے متعلق شرعی حکم سے نوازیں۔ جزاک اللہ خیراً

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کاشتکاری کے مکمل اخراجات ایک فریق برداشت کرے اور عمل ومحنت دوسرے فریق کی ہو تو یہ صورت جائز ہے۔ لہذا آپ اس کسان کے ساتھ یہ معاملہ کر سکتے ہیں۔علامہ علاء الدین محمد بن علی الحصکفی الحنفی (ت1088ھ) لکھتے ہیں:
( وكذا ) صحت ( لو كان …العمل له والباقي للآخر).ترجمہ: مزارعت میں اگر ایک شخص کی محنت ہو اور باقی ساری چیزیں (زمین، بیج، بیل یا ٹریکٹر کا خرچ) دوسرے شخص کے ذمہ ہوں تو یہ صورت صحیح و جائز ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved