استفتاء
اگر پانی میں صابن یا اس سے ملتی جلتی کوئی چیز مل جائے تو کیا پھر اس پانی سے طہارت حاصل کی جا سکتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صابن یا دوسری کوئی پاک چیز پانی میں مل جائے تو اس پانی سے طہارت حاصل کی جا سکتی ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا