• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

سیرتِ طیبہ سے متعلق دو بوڑھی خواتین کے واقعات کی حقیقت

استفتاء

اکثر یہ بیان کیا جاتا ہے کہ دو بوڑھی عورتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کریمانہ اخلاق سے متأثر ہو کر مسلمان ہو گئی تھیں، ایک ان میں سے ہر روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کچرا پھینکتی تھی (معاذ اللہ) اور دوسری کا سامان آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھا کے لے جا رہے تھے، دریافت یہ کرنا ہے کہ ان واقعات کی کیا حقیقت ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

احادیث مبارکہ ا ور سیرت طیبہ کی کسی کتاب میں یہ دونوں واقعات نہیں ملے۔ اس لیے تحقیق یہی ہے کہ یہ موضوع و من گھڑت ہیں، انہیں بیان کرنے سے اجتناب کی جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved