- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میرا رمضان کا روزہ تھا اور میرے منہ میں مکھی گئی جو حلق سے نیچے چلی گئی تھی تو کیا میرا روزہ ہو گیا ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فِي الرَّجُلِ يَدْخُلُ حَلْقَهُ الذُّبَابُ ، قَالَ : لَا يُفْطِرُ.(مصنف ابن ابی شیبۃ: رقم الحدیث 9886)ترجمہ: حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایسے شخص کے بارے میں جس کے حلق میں مکھی چلی گئی ہو، ارشاد فرمایا کہ اس کا روزہ نہیں ٹوٹتا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved