• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

عشاء کی نماز کا مکروہ وقت

استفتاء

میں یہ معلوم کرنا چاہ رہا ہوں کیا عشاء کی نماز کا وقت نصف شب کے بعد مکروہ ہو جاتا ہے؟برائے مہربانی اس کی وضاحت فرما دیں!

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بغیر عذر عشاء کی نماز ادا کرنے میں نصف شب کے بعد تک تاخیر کرنا مکروہ ہے۔ اس سے پہلے پہلے نماز ادا کر لینی چاہیے۔شمس الائمہ امام محمد بن احمد بن ابی سہل السرخسی (ت483 ھ) نے امام محمد بن حسن الشیبانی رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ:
ووقت العشاء يبقى إلى طلوع الفجر ولكن التأخير إلى ما بعد نصف الليل مكروه. ٓترجمہ: نماز عشاء کا وقت طلوعِ فجر تک باقی رہتا ہے لیکن نصف رات سے زیادہ تاخیر کرنا مکروہ ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved