- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ایک صاحبہ عمرہ کا احرام باندھ کر چلی۔ مکہ مکرمہ میں ہوٹل پر پہنچی کہ یکایک خون نظر آ گیا۔ اب کیا کرے گی؟ دم دے گی یا آئندہ قضا کرے گی جبکہ حکومت کی جانب سے دو دن سے زائد رکنے کی اجازت نہیں ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اصل حکم تو یہی ہے کہ ایسی عورت خون رکنے کا انتطار کرے۔ خون رکنے پر غسل کر کے عمرہ کے افعال سر انجام دے۔ لیکن اگر صورتحال ایسی ہو کہ خون رکنے تک وہاں قیام ممکن نہ ہو تو اس صورت میں عورت احرام سے نکل جائے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے بالوں کو چاروں طرف سے ایک پورے کے برابر کاٹ دے اور ایک دم (ایک بکری) حدود حرم میں ذبح کروائے ۔ اس طرح وہ احرام سے نکل جائے گی۔ اب آئندہ کسی موقع پر احرام باندھ کر اس عمرہ کی قضا کر لے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved