- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عرض یہ ہے کہ آپ سے یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا ایک دن کے نفل اعتکاف کی نیت کے بعد کسی وجہ سے وہ کچھ دیر میں ہی ختم كر دے تو اس کی قضا واجب ہوگی یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نفل اعتکاف کے لیے کوئی دن اور کوئی وقت مقرر نہیں ایک لمحے کے لیے مسجد جانا ہو تو اعتکاف کی نیت کر لینے سے اعتکاف ہو جائے گا زیادہ وقت کی نیت تھی مگر پورا نہ کر سکا تو اس کی قضا نہیں ہے جس قدر ہو گیا اتنا اجر و ثواب مل جائے گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved